ناک اور بلغم کے صحت سے متعلق راز

13 views
July 16, 2025
urdublog's profile picture
urdublog

Author

urdublog

کہا جاتا ہے کہ ناک سے نکلنے والا میل یا مواد (سنوٹ) بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کا رنگ بات کا اشارہ دے سکتا ہے کہ ہمارے جسم میں کیا چل رہا ہے۔

قدیم یونان میں سمجھا جاتا تھا کہ ناک کا میل اُن چار جسمانی رطوبتوں میں سے ایک ہے جو انسانی صحت اور مزاج کو متوازن رکھنے کی ذمہ دار ہیں۔

معروف فلسفی اور طبیب بقراط نے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ بلغم، خون، صفرا اور سودا انسانی جسم سے خارج ہونے والی چار 'مزاج سے متعلق رطوبتیں' ہیں۔ ان رطوبتوں میں توازن یا عدم توازن انسان کے مزاج اور صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

 

مثال کے طور پر، بلغم دماغ اور پھیپھڑوں میں بنتا ہے اور سرد و مرطوب موسم میں یہ ضرورت سے زیادہ بن سکتا ہے، اور جسم میں اس کی زیادتی مرگی جیسی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جس فرد کی شخصیت 'بلغمی مزاج' کی حامل ہو، یعنی زیادہ بلغم بنتا ہو، وہ ایسا شخص قدرے الگ تھلگ رہنے والا مزاج رکھتا ہے۔

Share this note

Discussion